عمران نیازی اپنے احمقانہ اور مضحکہ خیز طرزعمل سے قوم کومسلسل مایوس کر رہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا ٹویٹ

 اسلام آباد ( 13 فروری2023ء) وزیراعظم محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنے احمقانہ اور مضحکہ خیز طرز عمل سے قوم کو مسلسل مایوس کر رہے ہیں، ان کی جھوٹ کی سیاست دن بدن بے نقاب ہوتی جا رہی ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی سیاست میں جو واحد چیز رہ گئی ہے وہ یہ ہے کہ وہ کسی بھی طرح اقتدار واپس حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، خواہ اس کیلئے ملک ایک لمبے عرصہ کیلئے عدم استحکام کا شکار ہی کیوں نہ ہو جائے،ان کی جھوٹ کی سیاست دن بدن بے نقاب ہوتی جا رہی ہے۔ \932

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post