دلہن کی خواہش پر دلہا ہیلی کاپٹر میں بارات لے کر پہنچ گیا

 

دلہن کی خواہش پر دلہا ہیلی کاپٹر میں بارات لے کر پہنچ گیا

بارات جب پشاور کے مضافاتی اچینی بالا میں پہنچی تو علاقہ مکین دیکھ کر حیران رہ گئے


صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دلہن کی خواہش پر دلہا ہیلی کاپٹر میں بارات لے کر پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقہ صوابی سے تعلق رکھنے والے زکریا نامی دلہا نے اپنی دلہنیا کی خواہش پوری کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں بارات لے کر پشاور پہنچ گیا، بارات جب پشاور کے مضافاتی اچینی بالا میں پہنچی تو علاقہ مکین دیکھ کر حیران رہ گئے جہاں کے رہائشی رحمان شاہ کی بیٹی کی رخصتی ہیلی کاپٹرمیں ہوئی۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ دلہا کی جانب سے دلہن کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اس کو بیاہ کر ہیلی کاپٹر میں لے گیا اور مضافاتی علاقے میں ہیلی کاپٹر کو دیکھ کر مقامی لوگ حیرت زدہ رہ گئے اور بڑی تعداد میں لوگ بارات دیکھنے پہنچے۔
سی طرح جہلم کے علاقے سوہاوہ میں برطانیہ سے آیا ایک دلہا ہیلی کاپٹر پر اپنی دلہن لینے شادی ہال پہنچا جہاں دلہے کے رشتے داروں نے ہیلی کاپٹر سے امریکی ڈالرز اور پاؤنڈز کی برسات بھی کی، دلہے کو ڈالرز اور پاؤنڈز سے بنا ہار بھی پہنایا گیا، جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ہوئی اس شادی پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے، اس موقع پر دلہا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پورے شہر کا چکر بھی لگوایا گیا۔

ادھر پنجاب کے علاقہ پھالیہ میں بھی ایک ایسی ہی شادی ہوئی جہاں دلہا ہیلی کاپٹر پر سوار ہو کر دلہن لینے پہنچا، یہ بارات گجرات کے علاقہ منگووال سے پھالیہ کے میرج ہال پر پہنچی، ہیلی کاپٹر سے نوٹ بھی نچھاور کیے گئے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے دلہا پھالیہ جم خانہ پہنچا تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، اس دلہے کا تعلق آزاد کشمیر کے گاوں کجلانی سے تھا۔  

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post