پنجاب کے فلور ملز نے کل سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

لاہور (پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کا کوٹہ معطل کرنے کے خلاف پیر سے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب میں محکمہ خوراک اور فلور ملز کے درمیان نیا تنازع کھڑا، کیا عوام پھر آٹے کی تلاش میں ادھر اُدھر جائیں گے؟ صوبائی محکمہ خوراک نے کوٹہ غبن کرنے پر 35 فلور ملوں کا کوٹہ معطل کر دیا، جس پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے سرکاری گندم نہ اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کل سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے مارکیٹ میں سستے آٹے کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی بھی دی۔
سیکرٹری خوراک نے بحران کا خدشہ مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بلیک میلنگ میں ملوث نہیں ہوگی۔ منڈی میں گندم 42 سو روپے ملتی ہے، غریب عوام کو 30 روپے دے رہے ہیں، ان کا حق نہیں دھونے دیں گے۔

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post