عدالتوں کے آئین کے مطابق کام پر آپ کو تکلیف ہوتی ہے، سارے داماد آل شریف کے دامادوں کی طرح سسرال کی بیساکھیوں پر نہیں جیتے، ججوں کو فون کر کے من پسند فیصلے کروانے اور ان میں بریف کیس تقسم کرنے کی بنیاد آپ کے بزرگوں نے رکھی تھی۔علی افضل ساہی کا ٹویٹ

لاہور ( - 14 فروری2023ء) مریم نواز کے لاہور ہائیکورٹ میں جج کے داماد ہونے کا فائدہ اٹھانے کے الزام پر پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کا ردِعمل آ گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ میں جج کے داماد ہونے کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔جس پر ردِعمل دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد زمیر بھٹی کے داماد اور پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی نے کہا کہ حترمہ مریم نواز صاحبہ ججوں کو فون کر کے من پسند فیصلے کروانے اور ان میں بریف کیس تقسم کرنے کی بنیاد آپ کے بزرگوں نے رکھی تھی۔
علی افضل ساہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ م عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق کام کریں تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے. آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ سارے داماد آل شریف کے دامادوں کی طرح سسرال کی بیساکھیوں پر نہیں جیتے. کچھ لوگ اللہ کی ذات سے مانگتے ہیں اور اسی پر توکل کر کے جیتے ہیں۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ علی افضل ساہی کو آج کل اور خاص طور پر پچھلے دو دن سے بہت اہمیت دی جارہی ہے،کوئی خاص وجہ؟؟
علی افضل ساہی نے بھی عظمیٰ بخاری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ صاحبہ عزت اور اہمیت اللّٰه کی ذات دیتی ہے. آپ بھی نواز شریف سے مانگنا چھوڑیں اور اللّٰه سے رجوع کریں. شاید آپ کو بھی مل جائے.
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ آنے پر لیگی رہنماؤں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس حوالے سے #داماد_ہائیکورٹ کا ٹرینڈ بھی بنا ہوا ہے۔
Post a Comment