فل کورٹ بنا کر پانامہ لیکس سے معاملات کا جائزہ لیا جائے،نواز شریف کو تاحیات نا اہل کیا گیا،پی ٹی آئی کی جیل بھرو فلم فلاپ ہو گئی اب ڈوب مرو فلم چلائیں،وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد (،اخبارتازہ ترین ۔ 24 فروری 2023ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں پنجاب اور خیبر پختو نخوا انتخابات سے متعلق از خود نوٹس پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوش آئندہ ہے پنجاب اور خیبر پختو نخوا انتخابات سے متعلق 9 ججز پر مشتمل بینچ بنایا،سپریم کورٹ بیٹھ کر اس مسئلے کا حل تلاش کرے،مختلف فریق سے پوچھیں اور ایسا حل دیں جو آنے والے وقت کیلئے آب حیات ہو۔
یہ فیصلہ 9 ججز نہیں بلکہ فل کورٹ کو سننا چاہیے،اس معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بینچ تشکیل دینا چاہیے،پوری سپریم کورٹ اس مسئلے کا حل تلاش کرے،فل کورٹ بنا کر پانامہ لیکس سے معاملات کا جائزہ لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس پر سوالات اٹھائے گئے،پوری قوم عدالتی فیصلوں سے متاثر ہوتی ہے،آئینی بحران آرٹیکل 63 کو ری رائٹ کرنے کا نتیجہ ہے۔
سیاستدانوں کے ساتھ نا انصافیاں ہوئی ہیں،نواز شریف کے ساتھ نااںصافی ہوئی اور تاحیات نا اہل کیا گیا،جو ایوان صدر میں بیٹھا ہے وہ آرٹیکل 6 کا مرتکب ہوا ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہماری تو ضمانتیں منسوخ ہو جاتی ہیں،ایک شخص کو عدلیہ لاڈ پیار سے کہتی ہیں لیکن وہ پھر بھی نہیں آتا۔ججز پر تنقید کیوں کی جاتی ہے،یہ اعلٰی عدلیہ سوال کرے،کچھ سوالات کے جوابات سپریم کورٹ میں ڈھونڈے جائیں گے۔
کیس سے ملکی پر منفی اور مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،ہم نے احتساب کرایا اور کیا کسی طبقے نے 75 سال میں احتساب کرایا؟ خواجہ آصف نے کہا ککہ پنجاب میں جس طرح ہماری حکومت ہٹائی گئی وہ سب کے سامنے ہے،اشرافیہ کیلئے 15،15 منٹ ٹریفک رک جاتی ہے،ہم باہر نکلیں تو ہماری لیے کوئی تانگہ کھڑا نہیں کرتا۔ایک لاکھ 68 ہزار تنخوا ہے ہم کوئی کروڑوں نہیں کما رہے،جو داغ ہمارے دامن پر لگے ہیں وہ پوری دنیا جانتی ہے،ہمیں کوئی نہ بتائے ان کے دامن پر کوئی داغ نہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کی جڑوں میں سیاسی کارکنوں کا خون شامل ہے،شاہ محمود قریشی کل پکڑا گیا اور آج رو رہا ہے،بیٹا عدالت میں ضمانت کرانے کیلئے آیا،صوبے میں بڑے ڈررامے باز لوگ ہیں،وین کے ساتھ تصویریں بناتے ہیں،جیل بھرو فلم فلاپ ہو گئی اب ڈوب مرو فلم چلائیں۔
Post a Comment