موٹروے پولیس نے جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو بحفاظت نکال کر جوڑے کی جان
بچالی
ولیس نے جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو بحفاظت نکال کر جوڑے کی جان بچالی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیض پور کے قریب پیش آیا جہاں کار کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہوئی تھی کہ اس دوران پولیس اہلکاروں نے اپنی جان پر کھیل کر دونوں افراد کو زندہ بچایا۔ ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے موٹروے پر جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو بحفاظت نکال کر دونوں کی جان بچائی، بحفاظت نکالنے پر کار سوار میاں بیوی نے موٹروے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے پیٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔
حال ہی میں موٹر وے پر کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ اور پک اپ وین میں پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک تصادم ہوا جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں کوچ میں سوار 20 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے تھے، مسافر بس میں 35 سے 40 مسافر سوار تھے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
Post a Comment