لاہور میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، ایک شخص جاں بحق

 

لاہور میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، ایک شخص جاں بحق

ملزمان نے بلے کے وار کرکے 45 سالہ شہری کو قتل کردیا۔ پولیس


صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقہ گجرپورہ میں پیش آیا جہاں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا ہوا تو ملزمان نے پہلے بچے پر تشدد کیا اور پھر اس کے والد پر بلے کے وار کیے، ملزمان نے بلے کے وار کرکے 45 سالہ شہری کو قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ نارنگ منڈی میں بھی پیش آیا جہاں کرکٹ میچ کے دوران شروع ہونے والا جھگڑا نوجوان کی موت پر ختم ہوا، مشتعل شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت ذوالفقار کے نام سے ہوئی، اس واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔

اسی طرح فیصل آباد میں کرکٹ میچ کے دوران دو ٹیموں میں ہونے والے جھگڑے میں بلے اور اینٹیں چلنے کے نتیجے میں 5 کھلاڑی زخمی ہوگئے، اس واقعے میں فیصل آباد کے کلیم شہید پارک میں کرکٹ میچ کے دوران دو ٹیموں میں جھگڑا ہوا جہاں تلخ کلامی کے بعد کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے کو بلے اور اینٹوں سے مارنا شروع کر دیں، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران سر پر چوٹ آنے سے 5 کھلاڑی زخمی ہو گئے۔

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post