آئی ایم ایف سے معاہدہ کو غلط کہنے اور ہر ممکن طریقے سے اسے روکنے کی بات کرنا غداری یا بغاوت کیسے ہے؟ شوکت ترین جیسے ایماندار اور قابل شخص پر بغاوت کا الزام مضحکہ خیز اور افسوسناک ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا بیان
آئی ایم ایف سے معاہدہ کو غلط کہنے اور ہر ممکن طریقے سے اسے روکنے کی بات کرنا غداری یا بغاوت کیسے ہے؟ شوکت ترین جیسے ایماندار اور قابل شخص پر بغاوت کا الزام مضحکہ خیز اور افسوسناک ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا بیان
اسلام آباد ( - 14 فروری2023ء) آڈیو لیک کیس میں ایف آئی اے نے سینیٹر شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر سخت ردِعمل دیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر کوئی کہتا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ غلط ہے اور ہمیں ہر ممکن طریقے سے اسے ہونے سے روکنا چاہئے تو سوال یہ ہے یہ غداری یا بغاوت کیسے ہے؟۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شوکت ترین جیسے ایماندار اور قابل شخص پر بغاوت کا الزام مضحکہ خیز اور افسوسناک ہے، پاکستان بنانا ری پبلک بن گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)کے سائبر کرائم ونگ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کرلیا۔
ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے ہیں، مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی، مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بتایا تھاکہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مانگی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر سخت ردعمل دیا جا رہا ہے۔
Post a Comment