ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.24 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

 اسلام آباد (اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری 2022ء) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.24 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی،مہنگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے تحت ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.24 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی،مہنگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ہوا، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 2.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مہنگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.24 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوجائیں گے۔ ہم کڑی شرائط ماننے کو تیار ہوگئے ہیں،کیونکہ ریاست پاکستان پہلے باقی چیزیں بعد میں ہیں، سب سیاسی جماعتوں نے اپنی سیاست داؤ پر لگائی، پاکستان ایک انتہائی دوست ملک ہے جس نے وزیرخارجہ کو یقین دہانی کروائی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے فوری بعد مدد کرنے کے انتظار میں ہے۔

میں ان ممالک میں گیا تھا اور وزیرخارجہ بھی گئے تھے۔ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ہر لحاظ سے مقدم ہے۔ اسی طرح امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے حکم پر 170 ارب کے لیے 23 کروڑ عوام کو گردن سے دبوچ لیا، اربوں کے اثاثے رکھنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا، کسی نے پی پی کا جھنڈا اٹھایا ہے، تو کوئی پی ڈی ایم، پی ٹی آئی میں شامل ہے۔

ملک کے 18بااثر افراد چار ہزار ارب کے اثاثوں کے مالک جن میں ریٹائرڈ ججز، جرنیل، سیاست دان اور بیوروکریٹ بھی شامل، حیرت ہے جس ملک میں کروڑوں عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترسیں وہاں چند افراد کی اتنی جائدادیں اور دولت کیسے بن گئی، یہ سرمایہ دار اپنی جائز زکوٰۃ بھی دے دیں تو ملک کا قرض اتر جائے۔ حکومت کا ہدف 560ارب جمع کرنا ہے، تین ماہ بعد اور مصیبت آئے گی، شاید غریب کے سانس لینے پر بھی ٹیکس لگ جائے۔

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post