بیٹھے ہوئے کبھی کسی سے ہاتھ نہ ملائیں
جو آپ کے پیچھے ہے اس کی حفاظت کریں جو آپ کے ساتھ ہے اس کا احترام کریں اور جو آپ سے آگے ہے اس کی بات مانیں
جب آپ مہمان ہوں تو کھانا کھاتے ہوئے بلکہ کہیں بھی کھائیں تو کھانے میں نقص نہ نکالیں
کسی چیز کا آخری حصہ خود کبھی نہ کھائیں جو آپ نے نہ خریدا ہو وہ خریدنے والے کو ملنا چاہیے
مذاکرات کے دوران پہلی پیشکش کبھی نہ کریں
اس کام کا کریڈٹ نہ لیں جو آپ نے کیا ہی نہیں
کوئی آپ کو اچھا نہیں لگتا تو بے توقیری نہ کریں
اگر آپ کو مدعو نہیں کیا گیا تو وہاں مت جائیں
ہمیشہ بڑے مقصد کے لیے کوشش جاری رکھیں
رشتوں اور دوستی کی بھیک نہ مانگتے پھریں
اچھی طرح سے کپڑے پہنیں چاہے کوئی بھی موقع ہو
ہمیشہ اپنی جیب میں کچھ نہ کچھ روپے ساتھ رکھیں لیکن کتنے ہیں؟
کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں
گفتگو کے دوران بات غور سے سنیں سر کی جنبش کا خیال رکھیں اور سب سے زیادہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں
غصے کے اظہار میں تحمل کا مظاہرہ کریں چاہے کچھ بھی ہو کیونکہ غصہ کرنا توانائی کا ضیاع ہے
کھانے پینے کے دوران اپنے فون کو کھانے کی میز پر رکھنے سے گریز کریں
نشے والی چیزوں سے بچ کے رہیں
لوگوں کے ساتھ بول چال میں احتیاط اور نرمی اختیار کریں
جواب دینے سے زیادہ پوچھیں
آپ کسی شخص کے ساتھ مصافحہ کرنے سے اس کے بارے میں بہت کچھ جان سکتے ہیں اس لیے مضبوطی سے ہاتھ ملائیں
ایمانداری سے بات کریں وہ کہیں جو آپ کا مطلب ہے اور جو آپ کہتے ہیں اس کا کوئی مطلب ہو
Post a Comment