ویب ڈیسک بابر اعظم کپتان برقرار رہیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ کل متوقع

 ویب ڈیسک  بابر اعظم کپتان برقرار رہیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ کل متوقع


ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے کل ملاقات متوقع  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات سے قبل بابر اعظم کی مستقبل سے متعلق قریبی لوگوں سے مشاورت جاری  ہے ، بابر اپنے مستقبل سے متعلق بڑا اعلان کرنے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے کپتانی سے دستبردار ہونے سے متعلق بھی قریبی لوگوں سے بات کی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ  پی سی بی عہدیداران نے بابر اعظم کو ریڈ بال کا کپتان برقرار رکھنے سے متعلق مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عہدیداروں کا خیال ہے کہ بابر اعظم کو ریڈ بال کا کپتان برقرار رہنا چاہیے ،کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کرنا ہے تو پہلے وائٹ بال سے متعلق فیصلہ ہو۔



Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post