غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 500 ہوگئی
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 500 ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت سے 4 ہزار 630 سے زائد بچےاور 3 ہزار 130 سے زیادہ خواتین شہید ہوچکی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے مجموعی طور پر شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 500 ہوگئی ہے، 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری سے 29 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے اب تک طبی عملے کے 189 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیلی بمباری سے 41 ہزار 120 رہائشی املاک تباہ ہوئیں، بمباری سے 94 سرکاری عمارتیں تباہ اور 71 مساجد بھی شہید ہوئیں جبکہ بمباری سے 253 اسکولوں کی عمارتیں بھی تباہ ہوئیں۔
فلسطینی ادارہ شماریات کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسکول کے 3 ہزار 117 طلبا شہید ہوئے ہیں جبکہ مغربی کنارے میں بھی24 طلبا شہید کیے گئے۔
Post a Comment