مرغ پلاؤ بریانی بنانے کی ترکیب

 

مرغ پلاؤ بریانی بنانے کی ترکیب 

تیاری کا مکمل وقت

35 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

1 چکن 1/2 کلو

2 چاول (بھیگے ہوئے) 1/2 کلو

3 پیاز (سلائس کی ہوئی) 1 عدد (بڑی)

4 لہسن ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ

5 زیرہ 1 چائے کا چمچہ

6 ثابت گرم مصالحہ 1 کھانے کا چمچہ

7 جائفل جاوتری پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ

8 چھوٹی الائچی 4 عدد

9 زرد رنگ 1 چٹکی

10 کیوڑہ 1 کھانے کا چمچہ

11 نمک حسب ذائقہ

12 تیل حسب ضرورت


  1. 1کڑاہی میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال کر سنہری کر لیں اس میں سے تھوڑی پیاز گارنش کر کے الگ نکال لیں۔
  2. 2اسی تیل میں ثابت گرم مصالحہ‘زیرہ‘الائچی اور چکن ڈال کر بھونیں اور پانی ڈال کر گوشت گلا لیں۔
  3. 3پانی خشک ہو جائے تو بھون کر 2 گلاس پانی اور نمک ڈال دیں اور چاول بھی ڈال کر ڈھک کر پکائیں۔
  4. 4پانی خشک ہو جائے تو چاول مکس کر لیں اور زرد رنگ‘کیوڑہ ڈال کر دم پر 5 منٹ لگا دیں۔
  5. 5سرونگ ڈش میں نکال کر رائتے اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post