غزہ پر مظالم: لاطینی امریکی ملک بلیز نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے

 غزہ پر مظالم: لاطینی امریکی ملک بلیز نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے


لاطینی امریکی ملک بلیز نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بلیز اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے والا دوسرا لاطینی امریکی ملک بن گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق بلیز کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد سے مستقل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔


اس کے علاوہ بولیویا نے یکم نومبر کو اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے جب کہ کولمبیا، چلی اور ہونڈوراس اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت جاری ہے اور اسرائیلی حملوں سے اب تک 11 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post